اے ۔ ایس ۔ ایف ۔ کے تحریری امتحان کا اعلان

دوستو آج کی یہ پوسٹ اسپیشل میں نے ان دوستوں کے لئے لکھی ہے جنہوں نے اے ایس ایف میں اپلائی کیا تھا ۔ کیوں کہ کافی دن پہلے انہوں نے اپنا میڈیکل اور فزیکل ٹیسٹ پاس کر لیا تھا لیکن اس کے بعد کافی دیر تک اے ایس ایف والوں کی طرف سے تحریری امتحان لینے کے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔ 
لیکن اب 19 مارچ 2021 میں اے ۔ ایس ۔ ایف ۔ کے ریکوائرمنٹ ہیڈکوارٹر سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔




اے ۔ ایس ۔ ایف۔ ( ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس ) کے ریکروٹمنٹ ہیڈ کوارٹر کے اس نوٹیفکیشن میں یہ بتایا گیا ہے کہ فزیکل اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے تحریری امتحانات جلد ہی لئے جائیں گے۔

اس نوٹیفکیشن میں یہ بات بھی واضح کر دی گئی ہے کہ اے ۔ ایس ۔ ایف ۔ والوں نے اپنے تحریری امتحان کے متعلق اپنا سارا لائحہ عمل ترتیب دے لیا ہے اور جلد ہی امتحان لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

اے . ایس . ایف کا تحریری امتحان کب ہوگا ؟

اس نوٹیفیکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اے ۔ ایس ۔ ایف۔ کے ریکروٹمنٹ ہیڈکوارٹر نے فیزیکل اور میڈیکل کے امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کے تحریری امتحان کا شیڈول ترتیب دے لیا ہے اور اس کے متعلق تمام امیدواروں کو جلد ہی آگاہ کر دیا جائے گا.

اس کے علاوہ کچھ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس مہینے کے آخر میں یا پھر اگلے مہینے یعنی کے اپریل میں اے . ایس . ایف . کے تحریری میری امتحان ہونے کی امید ہے .

اے ایس ایف کے ریکوائرمنٹ ہیڈکوارٹر کی جانب سے اگر مزید کوئی بھی شیڈول جاری ہوتا ہے تو ہم آپ کو جتنی جلدی ہو سکا اتنی جلدی پہنچائیں گے. تو براہ کرم ہماری اس ویب سائٹ کو روزانہ وزٹ کرتے رہا کریں.

دوستو اب آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس امتحان کے لیے لئے تیاری شروع کر دیں تاکہ آپ اس امتحان میں کامیاب ہو سکے.

اے ایس ایف کے تحریری امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

اے.ایس.ایف. کے امتحان کی تیاری بہت ہی آسان ہے. بس آپ کو تھوڑی سی محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے. 
اے ایس ایف کا امتحان اتنا زیادہ ہائی لیول کا نہیں ہوتا اس امتحان میں بس کچھ بیسک سی چیزیں پوچھی جاتی ہیں اور وہ بھی ایم.سی.کیوز. کی شکل میں اس لیے اگر آپ تھوڑی سی بھی محنت کریں تو آپ کامیاب ہو سکتے ہیں.

ہم نے اپنی اس ویب سائٹ پر بھی جوبس کی تیاری کے متعلق بہت سی چیزیں مہیا کی ہوئی ہیں آپ ان سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

مزید اس طرح کی انفارمیشن حاصل کرنے کے لیے مہربانی فرما کر ہماری اس ویب سائٹ کو کو وزٹ کرتے رہا کریںشکریہ!

میری دعا ہے کہ آپ سب کامیاب ہو