پنجاب پولیس (Punjab Police) کے تحریری امتحان کے متعلق انفارمیشن

دوستو آج کی اس پوسٹ میں میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ کا پنجاب پولیس کا پیپر کس طرح کا ہوگا اور ہر سبجیکٹ میں سے کتنے سوالات پوچھے جائیں گے.

پیپر کے متعلق اس طرح کی جانکاری بہت ہی ضروری ہے اس طرح کی معلومات ہونے سے آدمی کو یہ پتہ چل جاتا ہے کہ کس سبجیکٹ کو اسے کتنا ٹائم دینا چاہیے.

تو اس لیے دوستو آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو دھیان سے پڑھیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں.

پنجاب پولیس کے پیپر کے بارے میں معلومات || Information about Punjab Police Written Test

جیسا کہ دوستوں آپ نے اوپر والی تصویر میں بھی یہ دیکھ لیا ہے کہ کس سبجیکٹ سے کتنے فیصد سوالات پیپر میں آئیں گے. 

لیکن میں آپ کو آگے بھی یہ بتاؤں گا کہ کس سبجیکٹ سے کیا کیا آئے گا تو مہربانی فرما کر اس پوسٹ کو ضرور آخر تک پڑھے.

انگلش کے سبجیکٹ میں سے کیسے سوال آئیں گے؟

آپ کا پیپر 30 فیصد انگلش کے سبجیکٹ کے متعلق ہوگا جس میں وہ آپ سے فعل کی صحیح فارم لگانے کے متعلق پوچھے گا.

اس کے علاوہ آپ سے الفاظ کے متضاد کے متعلق بھی پوچھا جائے گا اور کچھ الفاظوں کے مترادف الفاظ کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا.

دس نمبر کا انگلش میں ایک پیراگراف بھی دیا جائے گا جسے پڑھ کر آپ نے نیچے دیئے گئے سوالوں کے اسی پیراگراف کے مطابق جواب دینے ہوں گے.

اس کے علاوہ وہ پیپر میں کسی بھی ایک ٹوپک کےمتعلق آپ کو انگلش میں میں ایک مضمون لکھنے کے بارے میں کہا جائے گا جس کے 10 نمبر ہوں گے.

اردو کے سبجیکٹ میں سے کیسے سوال آئیں گے؟

آپ کا پیپر 15 فیصد اردو کے سبجیکٹ کے متعلق ہوگا جس میں آپ نے گرامر کے متعلق کچھ سوالوں کے جوابات دینے ہونگے.

اس کے علاوہ پانچ نمبر کا ایک پیرا گراف دیا گیا ہوگا جسے آپ لوگوں نے دھیان سے پڑھنا ہے اور اس پیراگراف میں سے نیچے کچھ سوال دیے گئے ہونگے جن کے جوابات آپ نے اس پیراگراف کے مطابق دینے ہونگے.

ریاضی کے سبجیکٹ میں سے کیسے سوال آئیں گے؟

15 فیصد آپ کا پیپر ریاضی کے سبجیکٹ کے متعلق ہوگا جس میں آپ نے کچھ سوالوں کو حل کرکے ان کے جوابات دینے ہونگے.

یہ سوالات زیادہ کوئی مشکل نہیں ہوں گے ان میں بس جمع تفریق اور ضرب تقسیم وغیرہ کے بارے میں ہی پوچھا جاتا ہے.

اسلامیات اور اخلاقیات

پانچ نمبر کے سوالات اسلامیات سے اور 5 نمبر کے ہیں اخلاقیات کے متعلق سوال پوچھے جائیں گے اور ان دونوں میں سے کل دس فیصد ہی پیپر پر ہوگا.
 اور یہ دونوں کل پیپر کا صرف دس فیصد ہی ہوں گے.


جنرل نالج، انٹیلی جنس اور کرنٹ افیئر

پنجاب پولیس کے تحریری امتحان میں جرنل نالج اور کرنٹ افیئر کے 15 نمبر کے سوالات  آئیں گے اور اس کے علاوہ انٹیلی جنس کے بھی پندرہ نمبروں کے سوال آئیں گے.

انٹیلی جنس میں تقریبا ریاضی ہی کی طرح کے سوال آتے ہیں جنہیں آپ نے اپنی ذہانت سے حل کرنا ہوتا ہے.

ان دونوں حصوں یعنی کہ جرنل نالج اور کرنٹ افیئر میں وہ آپ سے دورحاضرہ اور تاریخ کے متعلق کوئی بھی سوال پوچھ سکتا ہے.

دوستو آج کی ہماری یہ پوسٹ یہاں اختتام پر پہنچتی ہے، میری دعا ہے کہ آپ کامیاب ہو.

 مزید اسی طرح کی انفارمیشن حاصل کرنے کے لیے ہماری اس ویب سائٹwww.findgreenjobs9.com کو لازمی وزٹ کریں.